مہر خبررساں ایجنسی نے یورونیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے اسپین سے علیحدگی کی قرارداد منظور کرکے خودمختاری کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کاتالونیا کی پارلیمنٹ میں آزادی کے لیے پیش کی جانے والی تحریک کے حق میں 70 ووٹ، مخالفت میں 10 ووٹ آئے جبکہ دو اراکین نے ووٹ نہیں دیا۔135 ارکان میں مشتمل ایوان سے کاتالونیا کے اپوزیشن اراکین نے ووٹنگ سے قبل احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ ووٹنگ کے وقت آزادی کے حامی ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے باہر جمع تھے جنہوں نے آزادی کے حق میں زیادہ ووٹ آنے کے بعد انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ آزادی کے حامی افراد کے لیے پارلیمنٹ کے باہر دو بڑی اسکرینیں لگائی گئی تھیں، جس پر انہوں نے ایوان کی براہ راست کارروائی دیکھی اور تحریک کے منظور ہونے کے بعد تالیاں بجا کر ’آزادی‘ کے نعرے لگائے اور روایتی گیت گائے۔ادھر اسپین کی سینیٹ نے قانون کی دفعہ 155 کو بحال کرکے کاتالونیا کی آزادی کی قرارداد کو منسوخ کردیا ہے۔ امریکہ نے بھی کہا ہے کہ کاتالونیا اسپین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
کاتالونیا کا اسپین سے علیحدگی کا اعلان / اسپین کی سینیٹ نے آزادی کی قرارداد منسوخ کردی
کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے اسپین سے علیحدگی کی قرارداد منظور کرکے خودمختاری کا اعلان کردیا ہے جبکہ اسپین کی سینیٹ نے قانون کی دفعہ 155 کو بحال کرکے کاتالونیا کی آزادی کی قرارداد کو منسوخ کردیا ہے۔
News ID 1876249
آپ کا تبصرہ